پاکستان سوسائٹی آف ایڈیکشن پروفیشنلز کی افتتاحی تقریب

ملک بھر میں منشیات کے خلاف کام کرنے والے ماہرین کی تنظیم پاکستان سوسائٹی آف ایڈیکشن پروفیشنلز کی افتتاحی تقریب لاہور لائینز گلبرک میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سوسائٹی کی صدر تسلیم اختر نے کی۔ افتتاحی تقریب میں سئنیر نائب صدر نثار احمد چوہدری نائب صدر ڈاکٹر ایم جواد سیکرٹری شاہد محمود ، پریوینشن آفیسر سید ذوالفقار حسین ،ریکوری مینجر محمد شیراز، ٹرینیگ کوآرڈینیٹر مس طیبہ، یوتھ لیڈر اصلاح خان، ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر آفتاب اور دیگر پروفیشنلز کے علاؤہ لائینز کلب اور پی پی اے کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر تسلیم اختر نے کہا کہ ہمارا مقصد منشیات کے خلاف کام کرنے والے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے اور انکو جدید سائنسی علاج میں ماہر بنانا ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر منشیات میں پریوینشن، علاج اور ریکوری جیسے اہم ایشو اور پہلووں پر کام کرنا ہے۔ تاکہ ہمارے نوجوانوں اور انکی فیملی کی مدد کر سکیں۔ میٹنگ میں شامل باقی تمام ممبرز نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاکستان سوسائٹی آف ایڈکشن پروفیشنلز پاکستان کی واحد اور پہلی سوسائٹی ہے جو ایک بہترین نظریاتی اور پریکٹیکل اپروچ کے ساتھ منشیات کی بیماری کے علاج، اس میں ملوث پیشہ وروں کو روکنے، اور ریلیپس کی روک تھام پر کام کر رہی ہے بلکہ اس فیلڈ کے ماہرین کی ٹریننگ اور مدد کے لئے ہر وقت مصروف ہے۔

جواب دیں

Back to top button