وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں مصروف عمل ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے-متاثرین کے لئے پینے کے صاف پانی کے کنٹینر کا اہتمام کیا گیا ہے- کشتیوں میں رکھ کر پینے کے صاف پانی کے کنٹینر سیلاب متاثرین کو پہنچائے جارہے ہیں – پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں -سیلاب متاثرین کو منر ل واٹر کی بوتلیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں -شہباز پور فلڈ ریلیف کیمپ میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی کے لئے وائٹ کنٹینر مہیا کر دئیے گئے- فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم خاتون نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پینے کا صاف پانی مل رہاہے- جھنگ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں واسا کے کنٹینربھی صاف پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں -حافظ آباد میں واسا کی طرف سے منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کی گئیں – سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں بوتل بند پینے کا صاف پانی پہنچایا جا رہاہے -پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے اہلکار بھی مریم نوازشریف کے حکم پر صاف پانی لے کرفلڈ ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے ہیں -واٹرفلٹریشن پلانٹوں سے وائٹ کنٹینر بھر کر سیلاب متاثرین کو مہیا کئے جا رہے ہیں -قصور اور دیگر شہرو ں میں بوٹس پر رکھ کر صاف پانی کی ترسیل کا عمل جاری ہے-راجن پور کے دور دراز سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگو ں کو صاف پانی پہنچایا جا رہاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں مصروف عمل ہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھرمار، جراثیم کش سپرے اور فوگ سپرے کا آغاز بھی کر دیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پرٹینٹ سٹی میں بھی اینٹی ڈینگی سپرے کا آغازکیا گیاہے-سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کے ٹینٹوں میں بھی فوگنگ کی جارہی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر فلڈریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں -وزیراعلی مریم نوز شریف نے اینٹی ڈینگی کمپین مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-نارووال، ننکانہ صاحب اور پاکپتن سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں متعدی بیماری سے بچاؤ کے لئے کمپین جاری ہے-”سول ڈیفنس متاثرین کی امداد میں دن رات سرگرم ہے۔انکی محفوظ مقامات پر منتقلی، انہیں خوراک و علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ انکی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔زیر نظر تصاویر میں رضاکار راجن پور کے سیلاب متاثرین بچوں اور بڑوں کی حجامت کر رہے ہیں.”

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی براہ راست نگرانی میں گجرات میں سیلابی پانی کی نکاسی کا گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے-فیصل گیٹ، مین سرکلر روڈ، شاہدولہ گیٹ، تمبل چوک، مچھلی بازار، چوک پاکستان، خواجگان روڈ، تھانہ بی ڈویژن کے علاقے کلئیر کر دئیے گئے -دیگر علاقوں کو کلئیر کرنے کے لئے تیزی سے کارروائی جاری ہے-ریکارڈ وقت میں ریکارڈ مشینری اور ریکارڈ عملے کے ساتھ گجرات شہر سے سیلابی پانی کا نکاس ممکن ہوا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کے دورے کے بعد پانچ شہروں کے واسا کی مشینری گجرات پہنچائی گئی -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن، ورکس، لوکل گورنمنٹ اور اریگیشن کے صوبائی سیکرٹری گجرات پہنچے تھے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے فیلڈ میں موجود صوبائی سیکریٹریوں، آپریشن میں شریک تمام اداروں، افسران اور عملے کو شاباش دی-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ گجرات میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے بعد گجرات اور سیلاب کا شکار ہونے والے شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کا جدید نظام لائیں گے-






