*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی شہید سلمان سرور کے گھر نیو گارڈن ٹاؤن لاہور آمد*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہید سلمان سرور کے والد امتیاز سرور سے انکے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ

شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم کو شہیدوں اور انکے والدین پر فخر ہے،شہداء کے اہلخانہ کے جذبات ناقابل فراموش ہیں،اس مٹی کے سپوتوں کی قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوم تشکر شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ منا رہے ہیں، پاکستانی قوم رب ذوالجلال کے ساتھ ساتھ شہداء کے والدین کی بھی مشکور ہے، پاک فوج نے دلیرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اقوام عالم کو پھر سے حیرت میں ڈال دیا یے، 28 مئی 1998 کی یاد کو پاکستان نے ایک بار پھر تازہ کیا، پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دلیرانہ سیاسی و عسکری قیادت پر پاکستانی عوام کو فخر ہے۔

جواب دیں

Back to top button