چیف منسٹر سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے 120 شہروں میں سیوریج واٹر سپلائی پارکس اور دیگر کام ہونگے،چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک نے کہا ہے کہ

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی طرف سےپنجاب سٹیز پروگرام اگست میں مکمل کر لیا جائے گا۔چیف منسٹر سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام سیوریج، ڈرینج، بارشی پانی کے ذخیرے اور پارکس کے منصوبے شامل ہیں۔مجموعی طور پر 110 شہروں کی اپ گریڈیشن ہوگی۔پی سی ون تیار کر لئے، دو سالوں میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔عماد افتخار ملک نے کہا کہ ورلڈ بینک کا بھرپور اعتماد پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے لئے باعث فخر ہے۔
عوامی شکایات کے مواثر ازالے کے لئے گریونس ریڈ ریسل میکانزم متعارف کروایا گیا ہے۔شہری آڈیو میسج کے ذریعے بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔پنجاب کے تمام شہروں میں یکساں ترقی سے عوام کا اعتماد بحال،اور معیار زندگی بہتر ہوگا۔ورلڈ بینک کے تعاون سے مزید 20 شہروں میں پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام شروع ہو رہا ہے۔منصوبہ جات پر کام کے دوران ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔تمام منصوبے شہروں کے روشن مستقبل اور عوامی خوشحالی کی مستحکم بنیاد ہیں۔ای گورننس کے تحت کارکردگی کی نگرانی کے لئے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔بلدیاتی اداروں کو ضروری وسائل اور تربیت فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اقدامات اور اصلاحات کی گئی ہیں۔عماد افتخار ملک نے بتایا کہ ان منصوبہ جات پر کام کے دوران ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ یہ منصوبے شہر کے روشن مستقبل اور عوامی خوشحالی کی مستحکم بنیاد ہیں۔ یہ بہتری صرف بلدیاتی انفراسٹرکچر میں نہیں ، ایم سی مرید کے کی استعداد کار میں بھی لائی گئی ہے۔پارٹی ایویلوایشن کے بعد ڈی ایل ای سی پر فارمنس ہینڈ گرانٹس کا اجراء، ای بلنگ ، اثاثہ جات کے ڈیجیٹل ریکارڈ ریونیو کولیکشن سسٹم میں بہتری سے ایم سی کے مالی وسائل میں اضافہ اور شفافیت کا فروغ بلدیاتی خدمات کی GIS میپنگ اور IDAMP کے ذریعے بہتر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ای گورننس کے تحت کار کردگی کی نگرانی کیلئے پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم ،آن لائن ڈیش بورڈ ز اور موبائل ایپس کا اجراء ڈائنامک ایم سی ویب سائٹ کے ذریعے تمام تر معلومات کی فراہمی ، تمام پروکیورمنٹس کی EPADS پر منتقلی ، ایم سی سٹاف کو ضروری وسائل اور تربیت کی فراہمی عوامی شکایات کے موثر ازالے کیلئے گریونس ریڈ ریسل میکانزم کی تشکیل، مشینری والیکٹریکل ایپلائنسز کے بہتر استعمال کیلئے انرجی آڈٹ رپوٹس اور انرجی مینجمنٹ پلانز کی تیاری بھی پی ایم ڈی ایف سی کا کریڈٹ ہے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت شہریوں کو معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کئے گئے ان اقدامات اور اصلاحات کی بدولت نا صرف لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا ہے۔چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک نے کہا کہ وزیر اعلٰی مریم نواز صوبے کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبوں سے بھی برسوں سے موجود مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ورلڈ بینک کے تعاون سے 20 مزید شہروں میں ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔تمام منصوبوں کی ای ٹینڈرنگ کی جا رہی ہے ۔شفافیت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کو محکمہ بلدیات کو بھی مکمل اختیار حاصل ہے۔اس وقت پی ایم ڈی ایف سی کی پوری ٹیم بھرپور محنت اور ایمانداری سے کام کر رہی ہے جس سے اس کمپنی کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ بینک کا فیز ٹو اس کا ثبوت ہے۔





