*پنجاب کی یونین کونسلوں کے ملازمین کے سروس رولز 2025 کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلٰی کو ارسال*

پنجاب کی یونین کونسلوں کے ملازمین کے سروس رولز 2025 کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلٰی کو ارسال کر دی گئی ہے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسل ایمپلائیز سروس رولز 2025 کا مسودہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔یونین کونسلز کے ہزاروں ملازمین جن میں نائب قاصد اور چوکیدار شامل ہیں سروس رولز نہ ہونے سے دو دہائیوں سے ترقی سے محروم ہیں۔ملازمین کے دیرینہ مطالبہ پر سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نورالامین مینگل نے 27 اگست 2021 کو ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کو رولز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی لیکن سروس رولز متعلقہ صوبائی محکموں میں کوآرڈینیشن کے فقدان اور عدم دلچسپی کی نذر ہو گئے ۔

یونین کونسلز کے درجہ چہارم ملازمین کی طویل جدوجہد کے بعد اب سروس رولز میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔سروس رولز نہ ہونے سے یونین کونسلز کے ایف اے،بی اے اور ایم اے پاس ملازمین کے ترقی کے کیسز سالہا سال سے زیر التواء تھے۔آل یونین کونسلز سٹاف پنجاب کے صدر محمد آصف ہادی اور دیگر نے سروس رولز کی منظوری کے لئے پیش رفت پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور جلد سروس رولز کے نوٹیفکیشن اور ترقیوں کے کیسیز نمٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button