وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور عملدرآمد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، جس کے لیے سو فیصد فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ترقیاتی اشتراک وقت کی ضرورت ہے اور بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے شفافیت اور تیز رفتاری کو ترقیاتی منصوبوں میں اولین ترجیح قرار دیا۔

جواب دیں

Back to top button