وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا تیسرا اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان اور اکبر شیخ بھی شریک ہوئے۔

گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹ مالکان کو بقایا جات جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں بقیا واجبات کی ادائیگی کے لیے دی گئی دیگر تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی میں موضع طور وڑائچ میں میڈیکل سٹی بنانے کے لیے جگہ حکومت پنجاب کو آفر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں واقع بیوہ کوٹہ کے پلاٹوں سے ریکوری کا کیس پنجاب حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا کے متعلقہ افسران، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک اور فنانس کے نمائندگان نے شرکت کی۔






