بلدیاتی اداروں کی مظبوطی کےلئے ضروری ہے لوکل ایریا اتھارٹیز کو ختم کرکے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں ضم کیا جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کی مظبوطی کےلئے ضروری ہو گیا ہے کہ لوکل ایریا اتھارٹیز کو ختم کرکے ان کے ایریاز کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں ضم کیا جائے کیونکہ یہ لوکل ایریا اتھارٹیز اپنا کام مکمل کر چکی ھیں۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایبٹ اباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کوہاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مانسہرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،تمام ڈسٹرکٹ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، کاغان ڈویلپمنٹ اتھرٹی اور اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اپنے اپنے شہروں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر چکی ھیں اب ان کے وجود کا باقی رہنا متعلقہ سٹی کونسلز کے کام اور مالی امور کو متاثر کر رہا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تمام لوکل ایریا اتھارٹیز کو فوری طور پر ختم کر کے ان کے ایریاز کا انتظام وانصرام متعلقہ لوکل کونسل کے حوالہ کیا جائے تاکہ ان ایریا اتھارٹیز کی لوکل کونسلز کے کاموں میں غیر ضروری مداخلت کا خاتمہ ھو اور لوکل کونسلز کی مالی حالت بھی مستحکم ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button