*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس، قمبرانی روڈ پر تجاوزات و تھڑا مافیا کے خلاف کارروائیاں*

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل انچارج علی نواز رئیسانی اور محمد اورنگزیب نے عملے کے ہمراہ سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس، قمبرانی روڈ، برما ہوٹل، بشیر چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات و تھڑا مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران بیشتر دوکانوں کو سامان حدود سے آگے رکھنے پر جرمانے و وارننگ جاری کی گئی جبکہ متعدد کا سامان ضبط کر لیا گیا۔مذکورہ بالا علاقوں میں فٹ پاتھوں پر قائم ٹھیلوں سمیت دیگر عارضی و مستقل تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا۔ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سریاب روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر موجود ریڑھیوں کو ہٹایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی سربراہی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن اور جرمانے عائد کرنے کا عمل جاری ہے، بلدیہ عظمٰی کوئٹہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آپ بھی بطور شہری اپنی ذمہ داری نبھائے تاکہ ہم مل کر کوئٹہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے اپنے شہر کوئٹہ کو مزید خوبصورت بنائے۔

جواب دیں

Back to top button