عید قربان پر گرینڈ صفائی چیلنج:ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام انتظامات مکمل،افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ

عید قربان پر گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے میگا صفائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔عید الا ضحی 2025صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سمیت سینٹری ورکرز،ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔104 عارضی کلیکشن پوائنٹس اور آلائشوں کو تلف کرنے کے لیے لکھو ڈیر، سگیاں، ٹبہ اور سندر میں 04ڈمپنگ سائٹ پر ورکنگ مکمل کر لی گئی۔شہر لاہور میں قائم کردہ مویشی منڈیوں میں صفائی آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں۔مویشی منڈیوں میں صفائی عملہ اور مشینری صفائی ستھرائی پر مامور ہے جبکہ بس اسٹینڈ، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔عید گاہوں، جامع مساجد، اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔1500

جامع مساجد، عید گاہوں، 268 قبرستانوں اور 197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کے لیے ٹیمیں تعینات ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا عید قرباں گرینڈ صفائی آپریشن انتظامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ عید قربان کے موقع پر لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں 300 عید کیمپس بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔15 ہزار سینٹری ورکرز، 3000 سے زائد ڈرائیورز اور 2000 سپورٹ سٹاف سمیت 20,000 سے زائد کا عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ صفائی آپریشن کے دوران آپریشنل مشینری کے لیے ورکشاپ کا عملہ تینوں شفٹوں میں موجود رہے گا۔شہر کی181قربان گاہوں کی صفائی اور دھلائی عید کے تینوں دن یقینی بنائی جائے گی۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ویسٹ بیگز میں ڈال کرمناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے۔ورکرز کی حاضری، گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ آپریشنل کنٹرول روم میں 24گھنٹے گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی 100% گاڑیاں اور مشینری صفائی آپریشن پر تعینات کی جائے گی۔ 324 ایکسکیویٹر، 561 ٹرالیاں، 337لوڈرز اور 888 ڈمپرز آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہوں گے جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن 600 اضافی پک اپس گلی محلوں سے آلائشیں اُٹھانے پر مامور ہوں گی۔ٹاؤن کی سطح پر عیدالاضحی آپریشن سے متعلقہ تمام ضروری سامان مہیا کیا کر دیا گیا ہے۔چھپ کر نہر میں آلائشیں پھیکنے والوں کی ڈراون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ہیلپ لائن 1139 شہریوں کی شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے 24گھنٹے فعال رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button