وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے لیگی کارکنان اور حلقے کے رہائشیوں کے مسائل سنے، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگلے مالی سال میں عوام کیلئے متعدد نئے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ایک بار پھر جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اندرون لاہور کی سڑکوں اور بازاروں کو ماڈل بنایا جائے گا،متعدد یونین کونسلز میں نئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگوائے جارہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
4 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
4 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
8 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






