ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے ہاؤسنگ سکیموں اور عمارتوں سے واجب الادا رقوم کی وصولی پر زور دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے منصور احمد خان اور تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو ریکوری کی ہدایات کی گئی ہیں۔ڈی جی آر ڈی اے نے تمام متعلقہ امور میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو اولین ترجیح قرار دیا
آر ڈی اے کی مالی استحکام راولپنڈی کے شہریوں کو بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت سے منسلک ہے۔ کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آر ڈی اے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کرنے اور شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔






