چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس ریونیو اہداف بارے اجلاس ہوا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 220 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا۔ گزشتہ سال کی نسبت 63 ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 156.3 ارب ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی۔ چیئرمین پی آر اے نے ماہانہ ریونیو اہداف حاصل کرنے پر کمشنر پی آر اے لاہور محمد آصف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کمشنر پی آر اے فیصل آباد آفتاب احمد اور کمشنر راولپنڈی خالد یامین کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ نئے ٹیکس سیکٹرز کے قیام سے ٹیکس وصولی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس کولیکشن ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید انتظامی اصلاحات کی جائیں گی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس اہداف بارے اہم اجلاس*
2 ہفتے ago
*سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کا سخت ایکشن۔۔*
2 ہفتے ago
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کریم داد چغتائی کی ڈی سی آفس میں ریونیو کھلی کچہری
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،ماہ اپریل میں51 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ ،36 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔*
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ممبران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
Related Articles
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام*
4 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ*
اپریل 28, 2026




