صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے جاری پراجیکٹس کے موجودہ تناسب اور اقدامات بارے آگاہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل واسا کے 15 اضلاع میں جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے ساہیوال،اوکاڑہ، ملتان اور ڈی جی خان کے ازخود فیلڈ وزٹ کیے، تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ ترقیاتی کاموں کے معیار کی جانچ پڑتال کیلئے افسران فیلڈ سائٹس کی سرویلنس یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے شہر میں جاری میگا پراجیکٹس کی ٹائم لائن اور مجوزہ اقدامات پر ورکنگ مکمل کرے۔ رواں مالی سال کے جاری پراجیکٹس کے معیار اور تکنیکی پہلوؤں سے جانچ یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاری کردہ ڈیڈ لائن سے قبل منصوبوں کی تکمیل اور افادیت بارے مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
3 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago




