وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کو شہر کی خوبصورتی، گرین انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ لاہور کی خوبصورتی، شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے جدید اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں جدید تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ اور افرادی قوت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے نوجوان ہارٹیکلچر ماہرین کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو جدید ہارٹیکلچر، لینڈ اسکیپنگ اور شہری ماحولیات کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے تاکہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق ماہر افرادی قوت تیار ہو سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہارٹیکلچر ایجنسی کی مشینری اور آلات کو جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے تاکہ شہری باغبانی، گرین بیلٹس اور پارکس کی دیکھ بھال مزید مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ انہوں نے واسا لاہور کے اشتراک سے لوئر گرین بیلٹس منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کی بھی ہدایت جاری کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے سادہ، مؤثر اور اسمارٹ انجینئرنگ و ڈیزائن سلوشنز اپنائے جائیں جبکہ فائبر اور پلاسٹک کے بجائے قدرتی اور ماحول دوست آرائشی میٹریل کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور کو سرسبز، پائیدار اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ جدید مشینری، تربیت یافتہ افرادی قوت، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے شہری ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور لاہور کی خوبصورتی، شجرکاری اور ماحولیاتی معیار میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
23 گھنٹے ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
2 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
3 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
5 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، حلقہ عمائدین نے بھرپور استقبال کیا۔*
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago




