پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 59 ویں اجلاس میں روڈز اور آر پی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 20 ارب 59 کروڑ 94لاکھ 37ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لودھراں میں لودھراں کہروڑ پکا، میلسی وہاڑی روڈ کو دو رویہ کرنے (فیز II) (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 36کروڑ 41لاکھ 69 ہزار روپے، منڈی بہاؤالدین میں گجرات سرگودھا روڈ کی بحالی کیلئے 7 ارب 6کروڑ 5لاکھ 56ہزار روپے اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے قیام کے سلسلہ میں پنجاب میں ڈور ٹو ڈور سماجی و اقتصادی سروے کیلئے 9 ارب 17 کروڑ روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔






