*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا کے نو تعمیر شدہ لاری اڈا ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا کے نو تعمیر شدہ لاری اڈا ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر واسا راوی ٹاؤن نے نئے تعمیر شدہ ڈسپوزل اسٹیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے تحت بنائے گئے اس منصوبے کا مقصد بارشی پانی نکاسی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے، واسا لاہور نے لاری اڈا ڈسپوزل اسٹیشن پر 18 کیوسک کی گنجائش کے ساتھ انفراسٹرکچر مکمل کیا ہے، منصوبے کے تحت لاری اڈا ڈسپوزل اسٹیشن کے اطراف 24 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے، واسا تعمیر شدہ نئے ڈسپوزل اسٹیشن سے نہ صرف لاری اڈا بلکہ ملحقہ آبادیوں، بادامی باغ، بھاٹی جیسے گنجان آباد علاقوں سے نکاسی آب ممکن ہوگی۔ اس سے قبل علاقے سے بارش کے بعد پانی کے نکاس میں 48 گھنٹے تک لگ جاتے تھے۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ایسے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بڑا ریلیف بلا تاخیر ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بارشوں و مون سون میں ان علاقوں سے نکاسیئ آب کیلئے قلیل وقت درکار ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button