پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی انتھک کوششوں کے بعد صوبائی حکومت نے کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے ناکافی گرانٹ کر دی ھے تفصیلات کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ کی سٹلڈ ایریاز کی TMAs کے لئے مبلغ 360.400 ملین روپے، مبلغ 150.000ملین روپے اور مرجر ایریاز کی TMAs کے لئے مبلغ 71.000ملین روپے کی گرانٹ ریلیز کرنے کے احکام گزشتہ روز جاری کر دئے ہیں ۔منظور شدہ گرانٹ کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے لئے ناکافی ھے کیونکہ گرانٹ کے اجراء سے قبل زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ ھمیشہ ناکافی گرانٹ کا اجراء عمل میں لایا جاتا ھے۔اکثر TMAs کو انکی اصل ڈیمانڈ کے مطابق گرانٹ جاری نہیں کی جاتی بلکہ کئی کمزور حیثیت والی کونسلز کے لئے تو سرے سے گرانٹ کا اجراء کرنا بھی گوارہ نہیں کیا گیا جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی بھی تنخواء اور پنشن کے بغیر مشکلات سے دوچار گزرے گی جبکہ گرانٹ کی دیر سے منظوری بھی گرانٹ کی رقوم کی بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں عدم منتقلی کی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قربانی کرنے سے محروم رہیں گے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے ناکافی اور دیر سے جاری ھونے والی گرانٹ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے ایک تو کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کےلئےگرانٹ کی منظوری میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر TMAs حقیقی اور اصل ڈیمانڈ کو سامنے نہیں رکھا جاتا اور دوسرا گرانٹ کی منظوری میں پسند نا پسند کو سامنے رکھا جاتا ھے جس سے حقیقی معنوں میں کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم رہ جاتے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ کمزور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے لئے گرانٹ کے تعین کے لئے پسند نا پسند اور ناکافی کے فارمولے سے ھٹ کر اصل کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملزمین کےلئے اصل اور حقیقی ڈیمانڈ کے مطابق گرانٹ کا بر وقت اجراء یقینی بنایا جائے تا کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز بھی سکون کا سانس لے سکیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
1 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
Related Articles
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago


