باپ کے بعد بیٹا بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر بن گیا۔فیصل ممتاز راٹھور بھاری اکثریت سے کامیاب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری مکمل ہوگئی، ارکان اسمبلی نےہاتھ کھڑے کرکے رائے شماری میں حصہ لیا،

پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں 2 ووٹ آئے، نئے وزیراعظم کے حلف کی تقریب کل منعقد کی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی جہاں پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا۔آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہوئی، مسلم لیگ ن نے بھی انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمعہ 14 نومبر کو ارکان اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سردار جاوید ایوب، ملک ظفر اقبال، علی شان سونی اور محمد رفیق نیئر نے جمع کروائی تھی۔فیصل ممتاز راٹھور اس سے قبل وزیر بلدیات و دیہی ترقی کے طور پر کابینہ میں شامل تھے۔ان کے والد ممتاز حسین راٹھور بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔جن کا کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button