صفائی و جھگیوں و جانوروں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری، ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، 15 جھگیاں اور 50 جانوروں کا انخلاء

صفائی و جھگیوں و جانوروں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری ہے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں. ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون محمد سلیم آسی نے نزد کاہنہ انٹرچینج، ڈیفنس روڈ پر جھگیوں و جانوروں کے انخلاء کے لئے آپریشن کیا. 15 جھگیاں اور 50 جانوروں کا انخلاء کر دیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے حلقہ پٹواری کو سائٹس کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 146 اور 163 میں ملتانی کالونی کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ایک سورنگ پوائنٹس کو فی الفور کلئیر کرنے کی ہدایت کی. ٹاؤن سٹاف کو جانوروں کی موجودگی پر فوری انخلاء کی بھی ہدایت کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر نے سبزی منڈی کے باہر اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون عامر بٹ نے سوتر مل بازار کا دورہ کیا اور سیوریج نظام کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو سیوریج لائن جلد ازجلد صاف کرنے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون عامر بٹ نے جی ٹی روڈ، کوٹ دھونی چاند، دیال اور لکھن شریف میں جھگیوں کے انخلاء کے لئے بھی آپریشن کیا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو پھیری والوں کے خلاف منڈی میں گندگی پھینکنے پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی. ایل ڈبلیو ایم سی کو منڈی میں کنٹینرز رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج نظام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ واسا حکام کو سیوریج نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے ٹھوکر نیاز بیگ پل کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کی ٹیموں کو ویسٹ اٹھوا کر کلئیر کرنے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے گورنمنٹ گرلز کالج چوہنگ کے باہر سیوریج مسائل کو حل کروایا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر بھر میں کلین مشن جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button