لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر کام تیز،ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے اہم منصوبہ کی کامیابی کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیئے

وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر کام تیزی سے جاری ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے اہم منصوبہ کی کامیابی کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپ دئیے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر نے مختلف یو سیز اور واسا اسکیموں کا معائنہ کیا. اے سی علامہ اقبال ٹاؤن نے کہا کہ کام کی پیش رفت تسلی بخش ہے.

اے سی خواجہ محمد عمیر محمود نے کہا کہ سیوریج کا کام 15 سے 18 دنوں میں مکمل ہو جائے گا اور پائپ مہیا کر دیے گئے ہیں اور مزید گلیاں جلد شروع ہوں گی، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر نے کہا کہ 27 گلیوں کی اسکیموں پر کام جاری ہے. اسسٹںٹ کمشنر نشتر زون محمد سیلم آسی نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز حصہ ڈالیں. اسسٹنٹ کمشنر راوی شبیر طارق نے یو سی 14 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ترقیاتی کام کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 43 اور 49 کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا. ، اے سی شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے 50 گلیوں کی کلئیرنس دی گئی ہے. اے سی انعم فاطمہ نے ہدایت کی کہ ٹھیکیدار تمام رکاوٹیں ختم کر کے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائیں. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے یو سی 64 اور یو سی 73 کی دو اسکیموں کا جائزہ لیا. انہوں نے زیڈ او انفراسٹرکچر کو ٹھیکیدار کو غیر تسلی بخش کام ہونے پر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان ایک اہم منصوبہ ہے، کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ منصوبہ کی شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے.

جواب دیں

Back to top button