ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اور تحصیل نشتر کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ بھٹی کالونی میں ڈویلپمنٹ کا جائزہ، شادمان، گجومتہ، غازی روڈ اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ماڈل ٹاؤن لنک روڈ بھٹی کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور منصوبے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شادمان اور گجومتہ میں تمام گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی کر کے فی الفور کلئیر کروایا جائے. ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائی جائے اور کوڑا کرکٹ کو جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، نرمی نہ برتی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کو کوڑا دان میں کوڑا ڈالنے سے متعلق آگاہی دی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف فیلڈ میں متحرک رہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے. انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو آمدو رفت کے لئے بنایا جاتا ہے تجاوزات کے لیے نہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے والوں کو سخت وارننگز دی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ خوبصورت لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے مزید خوبصورت بنائیں گے اور شہری آبادی سے جھگیوں و جانوروں کا انخلاء بھی یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں.






