اسلام آباد(بلدیات ٹائمز) بجٹ سال 2025-26 اسمبلی میں پیش کرنے کے دوران تنخواہوں اور پنشن میں بہت ہی کم اضافہ کر کے ملازمین اور پنشنرز کے اندر بے یقینی کی صورتحال پیدا کر دی گئی ھے۔ بجٹ میں غریب اور دیہاڑی دار لوگوں کے لئے بجٹ میں مینیمم ویجز اور EOBI پنشن پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا اور صنعتی مزدورں، فارمل سیکٹر اور انفارمل سیکٹر کے مزدورں اور ملک کے بلدیاتی اداروں کی ترقی اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی بروقت ادائیگیوں اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بجٹ تقریر میں بات تک نہیں کی گئی جس کی وجہ سے محنت کشوں میں سخت مایوسی پھیل رہی ھے۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن چیئرمین شوکت کیانی، صدر رمضان دانش اور دیگر عہدیدارن نے موجودہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں ناکافی اضافہ کو مسترد کرتے ھوئے، مینیمم ویجز میں اصافہ نہ کرنے اور EOBI پنشن میں اضافہ نہ کرنے، صنعتی ورکرز، فارمل اور انفارمل مزدوروں کے حقوق کی بات نہ کرنا، صوبائی سطح پر وومن دستکاری سنٹرز کو مزید پروموٹ کرنے کی بجائے خیبرپختونخوا کی سطح پر پر ان دستکاری سنٹرز کو ختم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن، پاکستان ورکرز فیڈریشن اور دیگر تنظیموں سے مل کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے حکومت پاکستان اور چاروں صوبوں کی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ ائندہ صوبائی بجٹس میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ گرانٹس مختص کریں۔ مینیمم ویجز کم از کم اجرت ساٹھ ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت سے بلدیاتی اداروں کے 2 فیصد مختص کے تحت وومن دستکاری سنٹرز کو ختم کرنے کے احکام کو واپس کر کے دستکاری سنٹرز اور اسکے عملہ کو بحال رکھا جائے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
2 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
2 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
2 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
3 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026


