گرمی کی حالیہ لہر میں خطرناک اضافے سے سڑکوں باغوں اور پارکوں میں نا معلوم اور بے گھر نشئ افراد کی ہلاکتیں ۔۔۔ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے درجہ حرارت کی زیادتی اور گرمی کی حالیہ لہر سے بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد کو اموات سے بچانے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا۔

لاہور کے گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بے گھر منشیات کے عادی افراد کی ہلا کتوں کی تعداد 9 سے زائد ہیں۔مئی 2023 میں لاہور کی سڑکوں, باغوں اور فٹ پاتھوں پر 60، مئی 2024 میں 33 اور جون 2024 میں 75 سے زائد بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد کی اموات ہوئی۔سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم
گرمی کی مزید لہر سے منشیات کے عادی افراد کی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے.حالیہ گرمی کی لہر میں بے گھر منشیات کے عادی افراد کو سڑکوں پر پانی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔لاہور کی سڑکوں باغوں قبرستانوں اور فٹ پاتھوں بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی آئس اور انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔
بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد کو پانی اور خوراک کا نہ ملنا، ڈرگ کا زیادہ استعمال اور گرمی کی زیادتی سے اموات ہوئیں۔
گھروں کی چھتوں اور اوپر والے کمروں میں والدین اپنے بچوں کو نشہ کے استعمال سے روکیں گرمی کی حالیہ لہر سے نشہ کے دوران اموات ہو سکتی ہے۔






