وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے دوسرا بجٹ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،
جھوٹے دعوے نہیں، حقائق پر مبنی اعدادوشمار دینے آیا ہوں، اب یہ نیازیوں یا بزداروں کا پنجاب نہیں ، ترقی پسندوں کا پنجاب ہے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر ہی خرچ ہورہا ہے، مریم نواز کی حکومت میں ہزاروں نوجوان طلباء کو پٹرول بم نہیں ،لیپ ٹاپس دیے جارہے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ای ٹینڈرنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے کی گئی ہے، عید پر پنجاب کے تمام اضلاع میں صفائی کا معیار بہترین رہا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب میں بلاسود اور آسان شرائط پر گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ تک قرض دیے جارہا ہے، رواں سال تک 1 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، متوسط طبقے کے افراد کا اپنا گھر کس خواب سے کم نہیں، دوسری جانب اپنی زمین، اپنا گھر منصوبے کے تحت صوبے میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے مفت پلاٹس کیلئے بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں، پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5180 فلٹریشن پلانٹس ہیں، 1800 سے زائد غیر فعال فلٹریشن پلانٹس جولائی تک فعال کردیے جائیں گے، لاہور کے نشیبی علاقوں میں 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس سے زیر زمین پانی کا لیول بھی بڑھے گا، واسا کو چند شہروں کی بجائے تمام پنجاب میں پھیلایا جارہا ہے، پہلے فیز میں 10 بڑے شہروں میں نئے واساز کام کرے گا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کام شہر کی سڑکوں پر نظر آتا ہے، پی ایچ ایز کا دائرہ کار بھی پنجاب کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔






