وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد جاری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جمعہ کی مناسبت سے جامع مساجد کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے

جبکہ کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات، اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا خصوصی صفائی اقدامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ 5000 سے زائد کنٹینرز کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 800 کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل سویپنگ، 100 کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل واشنگ کی جاری ہے جبکہ 272 بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مزید برآں شہر کی تمام گلیوں، محلوں، چوراہوں، روڈ ڈیوائڈرز اور مین شاہراہوں کی خصوصی صفائی پر عملہ تعینات ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






