*وزیر اعلٰی مریم نواز نےغیر قانونی اور غیر محفوظ بڑے سائن بورڈز ہٹانے اور بچاؤ کے لئے اقدامات کاحکم دے دیا*

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تیز آندھی، بارش کے دوران حادثات اور نہر میں ڈوبنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ا ورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثات میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نہروں میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے کے لئے پٹرولنگ کی ہدایت کی اور غیر قانونی اور غیر محفوظ بڑے سائن بورڈ ہٹانے اور بچاؤ کے لئے اقدامات کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سولر پینل کی تنصیب میں پی ڈی ایم اے ایس او پی ز پر عملدرآمد کی ہدایت اور نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب کے لئے اقدامات کاحکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122،پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔شدید موسمی حالات میں عوام کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button