سبزہ زارسکیم اورگِردونواح کے رہائشیوں کیلئے اچھی خبر،سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سبزہ زارمین بلیوارڈ سکیم موڑتاکھاڑک نالہ 2.5 کلومیٹر سڑک تعمیرکی جائے گی

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پرسبزہ زارسکیم اورگِردونواح کے رہائشیوں کیلئے اچھی خبر۔عرصہ دراز سے زبوں حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، لیگی راہنما حافظ میاں نعمان احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار میں ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر مقامی تاجروں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے بتایاکہ سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سبزہ زارمین بلیوارڈ سکیم موڑتاکھاڑک نالہ 2.5 کلومیٹر سڑک تعمیرکی جائے گی۔منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ مین بلیوارڈسبزہ زارمیں روڈ سائنیج کو بھی بہتر کیا جائے گا۔عوامی سہولت اور فلاحی منصوبے مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہیں۔بارشی پانی کے زیر زمین نکاسں کو بہتر بنانے کیلئے رین واٹر ویل بنائے جائیں گے۔انڈر گراؤنڈ وائرنگ، گرین ایریا اور سٹریٹ لائٹس کا کام تین ماہ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔وائس چیئرمین میاں مرغوب احمدنے کہاکہ ایل ڈی اے صوبائی دارالحکومت میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button