وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر کے سینیٹری ورکرز میں انعامی چیک تقسیم کر دیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عید قربان پر کام کرنے والے ہر سینٹری ورکر کیلئے 10 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔لاہور سمیت تمام ڈویژنز میں *1لاکھ 16ہزار* پے آرڈرز تقسیم کیے گئے ہیں۔انعامی چیک کی تقسیم کے لیے ہفتہ اور اتوار کے روز تحصیل کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا
۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں پے آرڈرز کی تقسیم شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔





