وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام "خیبرپختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی یہ تقریب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی ہے، ایوارڈ وصول کرنے والے یہ کھلاڑی ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں، ان کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا، بہت سارے کھیلوں میں خیبر پختونخوا کی شاندار تاریخ ہے۔خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ان باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی کھیلوں اور کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری شروع کی ہے، جب تک کھیلوں کے ایونٹس نہیں ہونگے ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔ گزشتہ ایک سال کے دوراں ہم نے کھیلوں کے بہت سارے ایونٹس منعقد کئے۔قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دے رہے ہیں، اعلان کرتا ہوں بین الاقوامی کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار ماہانہ وظیفہ دیں گے، صوبائی حکومت کھیلوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ہم تحصیل کی سطح پر اسپورٹس گراؤنڈز کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔کھیل انسان میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو ضرور اسپورٹس مین بنائیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، کھلاڑی یا جیت جاتا ہے یا سیکھ جاتا ہے۔سپورٹس میں ٹیکنیک اور فٹنس بہت ضروری ہوتی ہیں۔ اسے بھی ذیادہ اہم اعصابی قوت کا مضبوط ہونا ہے، جیتتا وہ ہے جس کے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں، عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، جو ہار نہیں مانتا وہ جیت جاتا ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع خیبر کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ!
1 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
1 دن ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
3 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
4 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
5 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago


