سندھ پولیس کے زیر تربیت 46 ڈی ایس پی افسران کی کمشنر لاہور آفس آمد۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور حامد ملہی کی زیر صدارت سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران کیلئے تعارفی سیشن منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ایڈیشنل کمشنرلاہور نے افسران کو خوش آمدید کہا۔ سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران سٹڈی ٹور پر لاہور پہنچے ہیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے سندھ پولیس افسران کو مون سون، ستھرا پنجاب، پرائس چیکنگ، کے پی آئیز، سوشو اکنامک رجسٹریشن و دیگر اہداف و انتظامات بارے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہمیت و افادے پر اہم بریفنگ دی۔ سندھ پولیس افسران کو صفائی کارکردگی و چیلنجز اور اہداف پر بھی تفصیلا بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات حامد ملہی نے لاہور میں تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار میکانزم و ورکنگ بارے بریفنگ دی، انہوں نے حکومت پنجاب کے شہری خدمات فراہمی کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں، لاہور میں تجاوزات خاتمے اور ٹریفک روانی کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔

ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن حامد ملہی نے زیر تربیت سندھ پولیس افسران کو شیلڈز بھی پیش کیں۔






