ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور آئی ڈیپ ٹیموں نے زیر تعمیر ہسپتال کے پارکنگ پلان بارے بریفنگ دی۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پر تعمیراتی کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔چیف انجینئر ٹیپا نے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستے اور پارکنگ پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پارکنگ کی بہترین سہولیات شامل کی جا رہی ہیں، 750 گاڑیوں اور 750 سے زائد موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی جگہ دستیاب ہو گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پر پارکنگ پلان آئندہ بیس سال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔پارکنگ پلان میں داخلی و خارجی راستوں اور پارکنگ جگہوں کا خیال رکھا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ پارکنگ ایس او پیز اور مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر بنائی جائیں۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button