میئر لاڑکانہ ایڈوکیٹ انور علی لہر کے احکامات پرمین ماتمی روٹوں پر لائیٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا

میئر لاڑکانہ ایڈوکیٹ انور علی لہر کے احکامات پر محرم الحرام کی پیشِ نظر لاڑکانہ شہر کے مین ماتمی روٹوں پر لائیٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔میئر لاڑکانہ ایڈوکیٹ انور علی لہر کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے لائیٹنگ عملے نے بینک اسکائر چوک سے بندر روڈ تک لائیٹنگ کر کے روٹ کو روشن کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق میئرلاڑکانہ ایڈوکیٹ انور علی لہر کی ہدایات پر لاڑکانہ شہر کے تمام مین ماتمی روٹوں کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں روشن کردیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button