وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اور راولپنڈی کی کارکردگی ،ممکنہ اہداف اور مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا،اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ طیب فرید، پی ایچ اے ملتان اور راولپنڈی کے افسران نے بریفنگ دی، اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کی تفریح کیلئے بڑے شہروں میں خصوصی پروگرامز تشکیل دیے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت میں ہارس اینڈ کیٹل شو اگلے ماہ منعقد کروایا جائے گا، پی ایچ ایز اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ حکمت عملی سے ثقافتی رنگوں کو نمایاں کرنے میں کردار ادا کریں، تمام پی ایچ ایز شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم اپنائیں، بڑی شاہراہوں ،داخلی راستوں اور پارکس میں ملٹی کلرڈ لائٹس اور قرآنی آیات کو نمایاں کیا جائے، وزیر ہاؤسنگ نے تمام پی ایچ ایز کو علاقائی ثقافت پر مبنی تصاویر اور ماڈلز کو شاہراہوں اور پارکس میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی،مزید برآں پی ایچ ایز افسران کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ معہ تصاویر جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی،بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے ۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
15 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
15 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
20 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






