وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے عمائدین اور عوام کے مسائل سنے،حلقے کی خواتین نے مسائل بارے درخواستیں بھی جمع کروائیں، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت سدّباب ہماری اولین ذمہ داری یے، حلقے کی عوام سے دہائیوں پرانا رشتہ ہے، قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہفتے عوامی مسائل کی شنوائی براہ راست کرتا ہوں، اس بار بھی ملکی تاریخ میں پنجاب حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت نئے ٹیکسز کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لاہور سمیت پنجاب میں مزید نئی سڑکوں کے جال بچھانے جارہے ہیں، میٹرو بس، میٹرو ٹرین اور سپیڈو بس سروس پر روزمرہ سواری کرنیوالوں سے پوچھا جائے، کیا یہ جنگلا بس سروس ہیں یا حقیقی معنوں میں سستا اور بہترین ریلیف ہے؟؟ انشاء اللہ مریم نواز یہ سال پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس کا سال بنائیں گی،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔
Read Next
45 منٹس ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
2 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
3 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
3 دن ago
چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹو مظہر خان کو ڈی جی پراجیکٹس صاف پانی اتھارٹی کا اضافی چارج تفویض
4 دن ago





