ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےمختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہجویری سٹریٹ، پیڈسٹرین انڈر پاس اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک سے اندرون سرکلر روڈ سڑک کی ایک طرف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا
۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اندرون سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاس سے منسلک گرین ایریاز اور اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے بقیا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے اطراف روڈ سائنیج اور زیبرا کراسنگ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے آرادی سکوائر پر فاؤنٹین کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈ ی اے نے بریفنگ دی۔ ریلوے اسٹیشن کے بعد دوسرا ڈانسنگ فاؤنٹین آزادی سکوائر پر نصب کیا جا رہا ہے۔ آزادی سکوائر پر نصب کیے جا رہے ڈانسنگ فاؤنٹین کا سائز 70 فٹ تک بلند ہو گا۔ڈانسنگ فاؤنٹین کی تنصیب کا کام تکمیل کے قریب، آئندہ چند روز میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، آسٹریلیا چوک، گڑھی شاہو اور اطراف کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






