وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا گوجرانوالہ اور کامونکی امام بارگاہوں کا دورہ،منتظمین سے ملاقات

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، سی پی او محمد ایاز سلیم کے ہمراہ امام بارگاہ گلستانِ معرفت گوجرانوالہ کے روٹس کا وزٹ کیا۔

محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیامنتظمین مجالس سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے حوالے سے استفسار کیا۔منتظمین کا سکیورٹی و انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے رکن صوبائی اسمبلی رانا اختر خان، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ امام بارگاہ کامونکی کا دورہ کیا۔محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔منتظمین مجالس سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے حوالے سے فیڈبیک لیا۔

جواب دیں

Back to top button