*محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ — وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا تحصیل پسرور کا دورہ*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے تحصیل پسرور کا اہم دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، اور اراکین پنجاب اسمبلی خرم ورک اور رانا محمد فیاض خان موجود تھے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے پسرور کے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ، محلہ امام صاحب میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی اور دیگر انتظامی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر میاں ذیشان رفیق نے منتظمین مجالس سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ منتظمین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلوں، طبی امداد اور روشنی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مختلف مقامات پر لگائی گئی پانی کی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کے معیار و فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عاشورہ کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button