سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تاجپورہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری بارشی پانی کی نکاسی اور ڈی واٹرنگ آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔ تاجپورہ میں کم وقت کے دوران 252 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث بارشی پانی کی نکاسی کے لیے واسا کی ٹیمیں تیزی سے آپریشن میں مصروف ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی واٹرنگ آپریشن کی خود نگرانی کی اور فیلڈ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ 252 ملی میٹر کی غیر معمولی بارش کے باوجود واسا کی فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں اور نکاسیٔ آب کا آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مشینری کو مکمل استعداد کے ساتھ فعال رکھا جائے اور آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے تاجپورہ میں 32 لاکھ گیلن گنجائش کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پمپنگ مشینری اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے تمام ضروری اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔نورالامین مینگل نے کہا کہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ مون سون کے دوران تمام متعلقہ ادارے مکمل باہمی رابطہ کاری کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
21 گھنٹے ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
2 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، حلقہ عمائدین نے بھرپور استقبال کیا۔*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
7 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
Related Articles
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
7 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
1 ہفتہ ago
*ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر نہ آنیوالی سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
1 ہفتہ ago


