کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ رم مارکیٹ، لاری اڈہ ایریا کا دورہ کیا اور رم مارکیٹ لاری اڈہ سے منسلک ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے رم مارکیٹ، تاریخی مریم زمانی بیگم مسجد، شہید بھائی منی سنگھ، پانی والا تالاب عمارت کا دورہ کیا۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور اے سی نے رم مارکیٹ منتقلی پلان کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پانی والا تالاب تاریخی عمارت پر جاری ایل ڈی اے ترقیاتی پراجیکٹ پیشرفت پر بھی بریفنگ دی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ تاریخی بیگم زمانی مسجد، شہید بھائی منی سنگھ گردوارہ سمیت ایریا کو محفوظ کیا جائیگا، منڈی یا مارکیٹ کی منتقلی سے کاروبار کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ کاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، رم مارکیٹ منتقلی مراحل میں ہوگی، تاریخی عمارات کے ساتھ کاروبار کو بھی محفوظ بنانا ترجیح ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت تاریخ و ثقافتی اہمیت کی تمام عمارات و یادگاروں کو محفوظ بنایا جارہا ہے، عالمی ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانا پاکستان کا قومی فرض ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
2 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
1 ہفتہ ago



