ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی دارلحکومت میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلاک بی تھری گلبرگ کے ترقیاتی کام مکمل، فنشنگ بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔بلاک بی تھری گلبرگ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ماڈل بنایا گیا ہے۔ سی ون، ڈی ون اور سرسید روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے گلبرگ سکیم کی لنک شاہراہوں اور مزید بلاکس میں بھی سسٹین ایبل ماڈل کے تحت کام کرے گا۔ مین بلیوارڈ سبزہ زار پر دونوں اطراف سڑک میں توسیع اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ، جان محمد روڈ اور لنک روڈ مادرملت تا رحمت علی روڈ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے جلد اپنی دیگر سکیموں میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے ترقیاتی کام دن رات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تاجروں کی سہولت کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
7 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago


