*شوکت خانم برج سے شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے خیابان فردوسی پر جاری سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ایم ڈی واسا کو سیوریج کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز تک کلئیر کر دیا جائے گا۔شادیوال چوک تک ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سٹرک کی تعمیر پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔فیز ٹو شادیوال چوک سے شوک چوک تک ٹیمیں سیوریج لائن پر کام کر رہی ہیں۔مون سون بارشوں کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مشینری اور لیبر بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے شوکت خانم برج سے شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں میں کام کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، واسا، نیسپاک اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button