پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے شہری ترقی، ہاؤسنگ اسکیموں کی اپ گریڈیشن اور پائیدار مالی ماڈل کی تشکیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 11 ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کے لیے منظور کر لیے ہیں۔ ان منصوبوں سے ادارے کے لیے مستقل ریونیو کے ذرائع اور مالی استحکام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔یہ منظوری ڈی جی پھاٹا خواجہ محمد سکندر زیشان کی زیر صدارت منعقدہ ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں پھاٹا کی مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی اور بہتری سے متعلق ترقیاتی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسکیموں کی بحالی کے پی سی ون، تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر غور کیا گیا اور منصوبوں کی افادیت، لاگت اور متوقع فوائد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا نے کہا کہ بحالی منصوبوں سے نہ صرف انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی بلکہ رہائشی سہولیات میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔خواجہ محمد سکندر زیشان نے کہا کہ یہ بحالی اقدامات دراصل پھاٹا کے اثاثوں کی قدر میں اضافے اور ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کو خود کفیل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جامع اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی اور مختلف تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
3 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago




