آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر پنجاب کے وفد کی انعام اللّٰہ بھٹی اور اسحاق کامیانہ کی قیادت میں جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی ۔

وفد میں عرفان عزیز گھمن ،،عبدالرزاق سالم اور شازیہ ناصر موجود تھیں ملاقات میں ٹیچرز کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے سرکاری ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنے پر شعیب صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔






