وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد میں محکمہ برقیات کے لیے آپریشن ڈویژن مظفر آباد 2 کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دریاؤں اور ندی نالوں پر 144 نافذ ہے ، سیلفی کے چکر میں اپنی جان سے مت جائیے ، میں نے سختی سے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی دریا کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنانا چاہتا ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، وہ گرفتاری اس کی زندگی کی بحالی کے لیے ضروری ہے ، باقی عوام کو بھی یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ طغیانی اور برسات کے موسم میں ندی نالوں کے قریب نہیں جانا ، دعاگو ہیں کہ سوات کی طرح کا سانحہ آزادکشمیر میں نہ ہو ، ابھی آپ نے دیکھا کہ پٹیالی کے مقام پر دو تین روز قبل رات کو بارش کی وجہ سے 200 سے 300 ٹورسٹ پھنس گئے تھے ، ایس ڈی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ شاہرات اور مسلح افواج پاکستان سمیت کوئی ایسا ادارہ نہیں تھا جس نے راتوں رات 20 سے 22 کلومیٹر سڑک بحالی میں کردار ادا نہ کیا ہو بلکہ پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو بروقت اقدامات سے بچالیا گیا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر حکومت ذمہ داری کے ساتھ کام کرے تو ضرور فرق پڑتا ہے ، ہم سب کو یہ کوشش کرنی ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے بھی اور آمدہ برسات، جس میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اس کے حوالے سے بھی اپنے آپ کو ذہنی اور فکری طور پر تیار رکھناہے کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں ہم ریلیف کے اداروں کے کام میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ ان کے معاون ثابت ہوں۔
Read Next
5 دن ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
1 ہفتہ ago
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے 7 نئے ارکان کی تقرری
2 ہفتے ago
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
3 ہفتے ago
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
Related Articles
پنجاب سے10 الیکٹرک بسیں اور15کلینک آن وہیل آزاد جموں و کشمیر بھیجی جائیں گی،مریم نواز
جولائی 21, 2026
آزاد کشمیر الیکشن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔
جولائی 21, 2026



