پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش کے احکام پر نظر ثانی کر کے سنٹرز کو بحال کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ھے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے بند دستکاری سکولز کی بحالی پر غور شروع کر دیا گیا ھے۔گذشتہ روز لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیدارن و اراکین پر مشتمل وفد نے حاجی انور کمال خان مروت کی قیادت میں سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بلدیاتی اداروں سے وابستہ دستکاری سکولز کی بندش ، دستکاری سکولز کی اساتذہ کی بے روزگاری ، بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے ٹیکسز کی بحالی ، TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو درپیش مسائل ہر غور کیا گیا۔ سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ نے وفد کو یقین دلایا کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی کے لئے بہت جلد کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے ٹیکسز کی بحالی کے لئے منظوری حاصل کر لی جائے گی جبکہ دستکاری سکولز کی مشروط طور پر Dying Cader ڈکلیئر کر کے بحالی زیر غور ھے۔ ھماری کوشش ھے کہ صوبائی حکومت سکولز کی بندش کے احکام پر نظر ثانی کر کے سکولز کو بحال کر کے دستکاری سکولز کی اساتذہ کو بے روزگار ھونے سے بچایا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی طرح TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم فنان ڈیپارٹمنٹ ، اکاؤنٹنگ جنرل افس اور بلدیات و دیہی ترقی کے درمیان زیر غور ھے۔مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کے قیام تک موجودہ PLA کی توسیع کے لئے کیس صوبائی حکومت کو بھیجوا دیا گیا ھے۔ سیکریٹری LCB کی معاونت ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ، ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن بورڈ اور ایڈمن افیسر فور نے کی جبکہ وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی، TMAs پبی، بفہ، ٹانک، میران شاہ اور دیگر یونین عہدیداران شامل تھے۔ آخر میں فیڈریشن جے صوبائی صدر حاجی انور کمال مروت نے سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کا شکریہ ادا کیا ھے۔






