وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز سے کہا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر جاری کئے گئے سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے زور دیا کہ مصروف سڑکوں کے کنارے جمع ہونے والی گرد کی روزانہ پانی کے ساتھ صفائی کی جائے۔ اگر ضروری ہو تو دن میں ایک سے زائد بار پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صفائی کے عمل کے دوران گرد اڑانے سے ہر ممکن گریز کیا جائے۔ مانیٹرنگ سٹاف انسداد سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اجلاس کے دوران دستیاب انسانی وسائل اور مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں زیادہ احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سیزن کے دوران زیادہ ٹریفک والے علاقوں پر فوکس کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ستھرا پنجاب کا نیٹ ورک ہر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے مربوط تعاون کے ساتھ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ فیلڈ سٹاف کوڑا اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر بھی نظر رکھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں محکمہ بلدیات کے مرکزی کنٹرول روم میں آپریشنز کی تفصیل لازمی اپ لوڈ کریں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
13 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کاتحصیل پھالیہ کا دورہ،پی ڈی پی کے منصوبوں کا جائزہ
2 دن ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
Related Articles
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago



