وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نےلوکل گورنمنٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ایل جی بورڈ بھی موجود تھے۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جاری عید صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں چیف آفیسرز کو ہدایت جاری کیں۔صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پورے پنجاب میں وزیراعلی کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق کام ہو رہا ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے 32 لاکھ سے زیادہ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔شہریوں کی شکایات پر 30 منٹ کے اندر ایکشن لیا جا رہا ہے۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ہر علاقے میں جتنی شکایات موصول ہو رہی ہیں وہ کنٹرول آفس کو رپورٹ کریں۔ سری پائے سر راہ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔پنجاب کی تاریخ میں آلائشیں اٹھانے کا کام تیز ترین اور موثر آپریشن جاری ہے۔اضلاع میں فوکل پرسنز جاری کی گئی ہدایات کے مطابق کام کریں۔ایل ڈبلیو ایم سی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وزیر بلدیات نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ذیشان ملک نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔وزیراعلی مریم نواز کی زیرنگرانی پہلے سے کہیں بہتر کام ہو رہا ہے۔
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید پر کام ہوتا نظر آ رہا ہے۔سخت گرمی میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے۔
ٹیم ورک کے نتیجے میں زبردست نتائج سامنے آئے۔






