وزیر اعلیٰ پنجاب کے وعدوں کی تکمیل کیلئے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ متحرک۔۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی ہدایت پر ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا،حکومت پنجاب کے معاون اداروں اخوت ،این آر ایس پی اور آر سی ڈی پی کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،معاون اداروں نے فیلڈ میں درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا اور سفارشات بھی پیش کیں،ڈی جی پھاٹا نے 6 ماہ میں 50 ہزار خاندانوں کو قرض فراہمی کے ہدف کو حاصل کرنے پر معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ 51 ہزار 900 سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دیے جاچکے ہیں،60 ارب 50 کروڑ کی رقم اب تک مستحق خاندانوں میں تقسیم ہو چکی ہے، انہوں نے مزید خاندانوں کو قرض کی جلد فراہمی کیلئے سکریننگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیے گئے ہدف کو ہر صورت حاصل کرنے بارے بھی ہدایات جاری کیں، انہوں نے واضح کیا کہ مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی چھت اپنا گھر پورٹلhttps://acag.punjab.gov.pk پر براہ راست اپلائی کرسکتے ہیں، عوام کسی بھی دشواری یا معلومات کیلئے 080009100 پر کال کرسکتے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





