*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،بلدیاتی نمائندوں کی بھی شرکت،*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز ، حلقہ عمائدین اور عوام کے مسائل سنے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ملکی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنے کیلئے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بنچوں والے ممبران بھی تہذیب اور روایات کا خیال رکھیں،عوامی نمائندوں کو سیاست کے ساتھ ساتھ باہمی احترام اور قانون کی پاسداری کرنا بھی لازمی ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام سمیت تمام پروگرام، سیاسی وابستگی سے بالاتر اور شفافیت کی بہتری مثالیں ہیں،مثبت پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ روز بروز بہتر ہورہی ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری ملک کو دیوالیہ کروانے والوں سے ہضم نہیں ہورہی، انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت عوام کی خدمت اور سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button